نئی دہلی،22ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک اسمبلی کی15 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کے اعلان کے ایک دن بعد وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اتوارکویہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔مسٹر یدی یورپا نے بتایا کہ مسٹر شاہ سے ان کی ملاقات ریاست کے لیے سیلاب ریلیف فنڈ کے سلسلے میں تھی۔ریاستی حکومت نے اس کے لیے مرکزسے2000کروڑروپے کامطالبہ کیاہے،حالانکہ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات 17 میں سے 15 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے اعلان کے سلسلے میں ہوئی ہے، کیونکہ یدی یورپا حکومت کے لیے یہ ضمنی انتخابات کافی اہم ہیں۔